سکھر:کمشنر کا دورہ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کیا

سکھر:کمشنر کا دورہ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کیا

عابد سلیم قریشی نے کام کی پیشرفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا، افسران کی بریفنگ

سکھر(بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر کے سرکاری عمارتوں کے جاری تعمیری کام کا جائزہ لینے کے لیے دورے تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سکھر شہر میں دو اہم سرکاری تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کر کے کام کی پیشرفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر سکھر نے سکھر کی گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے طلبا کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کر کے تعمیری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایکسیئن ہیلتھ ورکس اور ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار قریشی نے کمشنر کو جاری کام کے متعلق آگہی دیتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر ہاسٹل کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام کو بھی فنڈز جاری ہوتے ہی مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے فنڈز اجرا کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بعد ازاں کمشنر سکھر نے محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول میں تعمیر کی جانے والی گرلز لائبریری کے کام کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ ثقافت امتیاز احمد میمن نے کمشنر کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ گرلز لائبریری کا 90 فیصد سے زائد کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ، باقی فنشنگ کے کام کو بھی جلد ہی مکمل کر کے فرنیچر اور کتب کی فراہمی سے لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کرا دیا جائے گا۔کمشنر نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہارِ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں