منشیات کی ترسیل میں ملوث 2ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم اور آصف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان منشیات کو فروٹ کین کے اندرپیک کرکے مسافر بس کے ذریعے حب چوکی سے کراچی لارہے تھے ۔ ملزمان منشیات کوشہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے لائے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔