اورنگی ٹاؤن میں سلنڈر دھماکا بچے سمیت دوافراد زخمی
کراچی (این این آئی) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت شبیر ولد رفیق 32سال اور آیان ولد شبیر 10سال کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔