متاثرہ بچے نے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں شناخت کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمران کو 10 سالہ متاثرہ بچے نے عدالت کے روبرو شناخت کرلیا ۔ ملزم کو شناخت پریڈ کے دوران ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمران کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درجنوں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمران کو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ۔ شناخت پریڈ کے لئے ملزم عمران کو ڈمی ملزمان کے ساتھ کھڑا کیا گیا ۔ شناخت پریڈ کے دوران ملزم عمران کو متاثرہ بچے نے شناخت کرلیا ۔میٹرک کے طالبعلم نے 10 ڈمی ملزمان میں کھڑے ملزم کو شناخت کیا۔ شناخت پریڈ کے بعد عدالت نے ملزم عمران کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔