ناظم آباد مجاہد کالونی میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ناظم آباد مجاہد کالونی میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی (این این آئی)ناظم آباد مجاہد کالونی میں واقع گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے قابو پا لیا۔فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سات فائر ٹینڈرزاورایک باؤزر فوری طورپرجائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔۔۔

جنہوں نے گراؤنڈ فلور پر لگی آگ کوقابومیں کیا،حکام کاکہنا ہے کہ پہلی منزل پر لگی آگ پر بھی فائر فائٹنگ کا عمل جاری رہا۔آگ فیکٹری کے اندر ذخیرہ شدہ گتے میں لگی تھی،جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے ،تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکاگیا،آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں