ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026کا افتتاح
کراچی (سٹی ڈیسک)تین روزہ بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج نمائش ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
فیکٹ ایگزیبشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران اور عمان کے قونصل جنرلز، مختلف سفارتی مشنز کے اراکین، سرکاری حکام، فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی سمیت صنعتی رہنماؤں، نمائش کنندگان اور شعبے سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان تنولی نے ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کو پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج سیکٹر کے لیے بروقت اور ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔