عتیق میر کا گل پلازہ آتشزدگی پر حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان

عتیق میر کا گل پلازہ آتشزدگی پر حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آل کراچی تاجر الائنس کے رہنما عتیق میر نے گل پلازہ آتشزدگی پر حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے مقامات پر بھی حکمران ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں، کیا کوئی ہیلی کاپٹر آیا آگ بجھانے ، قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے ۔ علاوہ ازیں سماجی کارکن اسد انصاری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے کئی گھروں کے چولہے بجھا دیے ہیں۔ ہماری پہلی ذمہ داری ہے کہ متاثرہ دکانداروں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ آل کراچی تاجر اتحاد حکومت اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ نقصانات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں