منعم ظفر کی شہدا ولاپتاافراد کے لواحقین سے ملاقاتیں
اندوہناک سانحے میں پیاروں کے جدا ہونے پر دکھ و افسوس کا اظہار لاپتہ شیز کی باقیات کی برآمدگی کے لیے آواز بلند کرنے کی یقین دہانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ میں شہید و لاپتا ہونے والے متعدد افراد کے اہل خانہ سے علیحدہ علیحدہ ان کے گھروں پر جا کر ملاقات و تعزیت کی، اندوہناک سانحے میں ان کے پیاروں کے جدا ہونے پر گہرے دکھ و افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ کے شہید 21 سالہ عثمان ولد اکبر، 24 سالہ نعمت اللہ،17 سالہ عبداللہ کے والدین واہل خانہ کے گھر جاکر ملاقاتیں، گہرے دکھ و غم کا اظہار اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر امیر ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق، سکریٹری ضلع راشد خان بھی موجود تھے۔
منعم ظفر نے گارڈن کے رہائشی سرفراز قادری اور لاپتہ شیز ولد ہارون کے گھر جاکر ملاقات و تعزیت کی۔اس موقع پر امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور اور معتمد علاقہ عطرت بھی ہمراہ تھے ۔منعم ظفر خان نے لاپتہ شیز کی باقیات کی برآمدگی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سانحہ گل پلازہ میں ایک ہی فیملی کے 6 شہداء کے لواحقین کے گھر دہلی کالونی بھی گئے ۔اس موقع پر امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور اور ناظم علاقہ علی اعجاز بھی شریک تھے ۔ منعم ظفر خان وامیر ضلع جنوبی سفیان دلاور نے سٹی ریلوے کالونی کے رہائشی عامر کے گھر جاکر شہید کے والد سلیمان چاچا اور ان کے بڑے بھائی عمران سے ملاقات و تعزیت کی۔