اٹھارویں ترمیم کاجائزہ لیا جائے ، محفوظ النبی
کراچی(این این آئی) سانحہ گل پلازہ پر قومی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد خوش آئند ہے لیکن بااعتماد اور اعلی سطحی انکوائری سے قبل وقوعہ کو حادثہ کہنا مناسب نہیں۔
ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے ایک بیان میں کیا۔ آئین کی اٹھارویں ترمیم سے متعلق حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے صوبائی کابینہ اور سیکریٹریٹ تمام وسائل پر قابض ہو گئے ہیں جو ترمیم کی روح کے ہی منافی ہے ۔محفوظ النبی خان نے مطالبہ کیا کہ اٹھارویں ترمیم پر فوری عدالتی یا پارلیمانی جائزہ لیا جائے ۔