محکمہ سرچ اینڈ ریسکیو کوضم کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے ، سجن یونین
کراچی(این این آئی)سجن یونین کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بلدیہ کے ایم سی کو پہلے مالی طور پر کمزور کرنے کیلئے آکٹرائے کے نظام کو معطل کیا گیا اور اسکے متبادل فنڈ وعدے کے مطابق تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
جس کی وجہ سے آج صرف ریٹائر ملازمین کے 14 ارب روپے کی کے ایم سی مقروض ہوگئی ہے ۔جبکہ حاضر سروس ملازمین کے 2019 اور20 کے 13ماہ کے تنخواہوں کے واجبات اور اب جولائی سے اضافہ شدہ تنخواہ تاحال ادا نہیں کی جارہی ہے اپنے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جانوں کانذرانہ دینے والے فائر فائٹرز 36 ماہ کے فائر رسک الاؤنس کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کے محکمے کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے ۔اور انشائاللہ اس محکمے کا مکمل طور پر دفاع کریں گے ۔