کراچی فوج یا ڈی ایچ اے کے سپرد کرنے کا مطالبہ

کراچی فوج یا ڈی ایچ اے  کے سپرد کرنے کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے شہر کراچی کو فوج یا ڈی ایچ اے کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پورٹ سٹی شدید بدانتظامی، اختیارات کی تقسیم اور سیاسی مداخلت کے باعث بحران کا شکار ہو چکی ہے ۔

جب کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے کے علاقوں میں منظم منصوبہ بندی اور بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں تو پورے کراچی کو بھی ایسے ہی ایک مضبوط اور بااختیار انتظامی ماڈل کے تحت چلانے پر غور کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف اداروں کے درمیان بٹے ہوئے اختیارات نے گورننس کا نظام مفلوج کر دیا ہے ، جس کے باعث نہ تو واضح جوابدہی ہے اور نہ ہی موثر نگرانی۔ بدانتظامی، بے ہنگم کمرشلائزیشن اور ناقص نگرانی نے پورٹ سٹی کو زندہ انسانوں کا قبرستان بنا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں