خون کے عطیات میں تعاون کیلئے حاضر ہیں ،ڈی آئی جی مقصوداحمد
کراچی(این این آئی) ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سندھ پولیس ڈاکٹر مقصوداحمدمیمن نے کہاکہ تھیلے سیمیاکے مریض بچے کو ہرچنددن بعدخون چڑھانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
جو یقینا کسی جہادسے کم نہیں ہے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے ہمارے تعاون کی ضرورت پڑے گی ہم ان سے تعاون کرنے کو سعادت سمجھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے دورے اورتھیلے سیمیاسے متاثرہ بچوں کی سالگرہ کی تقریب کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مقصود میمن نے المصطفیٰ اسپتال کے معیارکی تعریف کی ۔