ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ عدنان ولد مرزا بیگ کے نام سے سے کی گئی ہے ۔وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ گزشتہ روز گڈاپ سٹی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔