صرف 11 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں،رپورٹ
کراچی(این این آئی)پاکستان میں بلدیاتی ادارے صرف 11فیصد گھرانوں کاکچرا اٹھاتے ہیں،فافن نے ملک میں صفائی سہولیات سے متعلق سروے رپورٹ برائے 25-2024 جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 2018-19میں کچرا اٹھانے کی شرح کے 20 فیصد تھی مزیدکم ہوکر 11 فیصد رہ گئی،مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی سے صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ،آئین کا آرٹیکل 9 اے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کا حق دیتا ہے ۔سروے کے مطابق شہروں میں معیاری صفائی کے لیے 75 فیصدکچراجمع کیاجانا ضروری ہے ،سندھ میونسپل کچرا اٹھانے میں سرفہرست، مگرشرح 28 سے کم ہو کر 16 فیصد ہوگئی، پنجاب میونسپل کی جانب سے کچرا اٹھانے کی سہولت صرف 12 فیصد گھرانوں تک محدود ہے ۔فافن کے مطابق گزشتہ سروے میں پنجاب میونسپل میں 20 فیصدگھرانوں کوسہولت حاصل تھی۔