شہر کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت، اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے۔
کہ شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ملکر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ ایک نکتہ پر متحد و منظم ہوکر شہر کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ، اس سلسلے میں کراچی کا درد رکھنے والی مختلف تنظیموں کے سربراہان کو ایک بینر تلے جمع ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسلم خان فاروقی نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں جو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن افسوس حکومت نے گل پلازہ المناک واقعہ کو تاحال قومی سانحہ نہیں قرار دیا ہے جو حکومت کی کھلی بے حسی ہے۔