ایم کیو ایم رہنماؤں کی منہاج قاضی کی والدہ کی نماز جنازمیں شرکت

ایم کیو ایم رہنماؤں کی منہاج قاضی کی والدہ کی نماز جنازمیں شرکت

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر اراکین سید مصطفی کمال،ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی نے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن منہاج قاضی کی والدہ نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے حق پرست قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین،سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین،ٹان و یوسیز کے ذمہ داران سمیت ایم کیو ایم کے سینئر کارکنان اور منہاج قاضی کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے ۔منہاج قاضی کی والدہ کی نماز جنازہ زبیدہ مسجد صفہہ سوسائٹی اسکیم 33 میں ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کو کراچی کے ایک مقامی قبرستان میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں