شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی اولڈ مظفر آباد مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
واقعہ شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا،جاں بحق شخص کی شناخت عمر گل،زخمی کی نصیب اللہ کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب تھانہ قائدآبد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کو اولڈ مظفرآباد کے علاقے سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گرفتار ملزم کی شناخت شاہزیب ولد ممتاز خان کے نام سے ہوئی،ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ملزم نے اپنے دوست بلال حیدر کی شادی کی تقریب میں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص عمر گل ولد گل محمد بھی ملزم کا دوست تھا۔ملزم کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔