تجارتی مراکز میں 200سے زائد فائر سیفٹی سلنڈر نصب

تجارتی مراکز میں 200سے زائد فائر سیفٹی سلنڈر نصب

سانحہ گل پلازہ کے بعدانتظامیہ کے نوٹسز پر مارکیٹس ایسوسی ایشنز کو ہوش آگیاایس بی سی اے کے مطابق90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں

کراچی(این این آئی)سانحہ گل پلاز کے افسوسناک واقعے کے بعدمختلف تجارتی مراکز میں 200 سے زائد فائرسیفٹی سلنڈر نصب کردیے گئے ہیں۔سانحہ گل پلازہ کے بعد انتظامیہ کے نوٹسز ملنے پر مارکیٹس ایسوسی ایشنز کو ہوش آگیا جسکے بعد مختلف مارکیٹوں میں200 سے زائد فائرسیفٹی سلنڈر نصب کردیے گئے ہیں تاکہ آگ سے بچاؤ کے اقدامات ممکن بنائے جاسکیں۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز نے بتایا کہ ایس او پیز پرعملدرآمد کراکر ہر مارکیٹ میں فائرسیفٹی سلنڈرنصب کرارہے ہیں، تاجروں کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔کراچی میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد انتظامہ متحرک ہوگئی ہے ، ان فائرسیفٹی اقدامات کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا ہے ۔ایس بی سی اے نے شہر کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے کیا ہے ، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں، ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیا گیا۔300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچا کے انتظامات نہ ہونے پر ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے گئے ، عمارتوں کو 3 روز کے اندر فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ چند عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات ناکارہ حالت میں پائے گئے ، بیشتر بلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں