سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق

سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے راہگیر کی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی کے نام سے کی گئی۔متوفی سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی ہے ۔ اسی طرح ملیر سٹی کے علاقے ملیر کورٹ پل کے قریب ہفتے کو دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا راہگیر اتوار کی صبح جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ ذوالفقار ولد مشتاق احمد کے نام سے کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں