فیضان مدینہ میں ایصال ثواب اجتماع

 فیضان مدینہ میں ایصال ثواب اجتماع

کراچی (این این آئی)دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بزرگان دین، سانحہ گل پلازہ میں شہید و دیگر مرحومین کیلئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، شعبہ جات کے ذمہ داران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ایصال ثواب اجتماع سے بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے مصیبت پر صبر اور آخرت کی فکر کرنے کیساتھ اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا۔ سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کیایصال ثواب کیلئے 79 قرآن پاک، 4 لاکھ 45 ہزار 400 درود شریف، مختلف سورتین اوراد و ظائف ایصال ثواب کیا گیا، اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں