میرپور خاص:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

میرپور خاص:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درجسجاول میں ٹرالی کے قریب سویا نوجوان ٹرالر نے کچل دیا، لاش اسپتال منتقل

میرپور خاص، سجاول (نمائندگان دنیا)تھانہ پرانا میرپور کی حدود میں واقع مرزا موڑ کے قریب شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی مسمات باجواری کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کشور کولہی کو آلۂ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا، مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے خلاف مقتولہ کے ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سجاول میں جاتی روڈ پر لاڑ شوگر مل کے قریب حادثے میں ٹرالر تلے کچل کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے قریب سویا ہوا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے اسے کچل دیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت پرویز علی ولد خمیسو جانوری کے نام سے ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز علی اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ گنے کی ٹرالی لے کر لاڑ شوگر مل آیا تھا اور ٹریکٹر ٹرالی کے برابر میں سویا ہوا تھا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاش کو سول اسپتال سجاول منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں