ٹھل: 50مقدمات میں مطلوب ڈاکوؤں کے سرنڈر کرنے کا دعویٰ

ٹھل: 50مقدمات میں مطلوب ڈاکوؤں کے سرنڈر کرنے کا دعویٰ

ٹھل، جیکب آباد، کندھکوٹ، کشمور ودیگر علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث، پولیسہتھیار ڈالنے والوں کے پاس اسلحہ نہیں تھا، 50مقدمات کی تفصیل بھی خفیہ رکھی گئی

جیکب آباد، ٹھل (نمائندگان دنیا)ضلع جیکب آباد کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پچاس سے زائد کیسزز میں مطلوب 5خطرناک ڈکیتوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیکب آباد وگردو نواح کے علاقوں میں جاری آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔ تاہم ان کے پاس اسلحہ نہیں تھا، یہ ملزمان ٹھل، جیکب آباد اور کندھ کوٹ وکشمور کے علاقوں میں مختلف جرائم کی متعدد وارداتوں میں مبینہ ملوث رہے ہیں اور ان پر پچاس سے زائد کیس درج ہیں، جن کی پولیس کی جانب سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ گرفتار ملزمان کا تھانہ بی سیکشن کی حدود سے تعلق ہے ، ملزمان سے بیان بھی دلوایا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر گھیرا تنگ نہ کیا جاتا تو ہتھیار نہ ڈالتے ، سرنڈر کرنے والے ملزمان میں منصب عرف بٹالو ولد آدام بنگلانی، حیات عرف ٹکر ولد سبز علی بنگلانی، گلزار احمد ولد غلام نبی بنگلانی، حامد ولد مرید عرف تتر میر حسن ولد متیرا بنگلانی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں