اسٹیل مل سے لوہا ،تانبا چوری میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 4گرفتار

اسٹیل مل سے لوہا ،تانبا چوری میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 4گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے ۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 کلو گرام کاپر وائرز برآمد کیں ۔ملزمان گاڑی کے ذریعے چوری شدہ سامان کو کارخانے میں منتقل کر رہے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کرولا گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت (اسٹیل مل سیکیورٹی اہلکار)عمیر ضیاء اور نعیم اختر جبکہ دیگر ملزمان رانوں اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے ۔  ملزمان سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں