گل پلازہ آتشزدگی حادثہ نہیں اجتماعی قتل ،شوکت اللہ فاروقی
کراچی(این این آئی)و نے گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ حقائق چھپانے اور اصل ذمہ داروں کو بچانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
حکومت کی یہ رپورٹ کسی غیر جانبدار تحقیق کا نتیجہ نہیں بلکہ کاغذوں کا ایسا پلندہ ہے جس کے ذریعے ایک غریب دکاندار کو قربانی کا بکرا بنا کر ادارہ جاتی کرپشن اور مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے ، حقیقت یہ ہے کہ یہ سانحہ سندھ حکومت، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ میونسپل اداروں کی مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کرتا ہے ۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ اجتماعی قتل ہے ،یہ قدرتی آفت نہیں بلکہ حکومتی نااہلی، بدعنوانی اور ناقص نظام کا نتیجہ ہے ،سندھ حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس کے نزدیک عوام کی جان کی کوئی حیثیت نہیں، گل پلازہ کے متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں مگر حکومت انہیں رپورٹ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے ۔