سرکاری دفاتر میں سیفٹی و سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

سرکاری دفاتر میں سیفٹی و سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

غفلت قبول نہیں کی جائیگی ،چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،رپورٹس طلب

کراچی (رپورٹ :شمس کیریو )گل پلازہ سانحے کے بعد سندھ کی بیورو کریسی میں خوف و ہراس ، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی حکومت کے تمام دفتروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سیفٹی اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات کئے جائیں ،سیفٹی اور سیکیورٹی کیلئے جلد رپورٹ پیش کی جائے ۔ چیف سیکریٹری نے سندھ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر کو ہدایات جاری کی ہے کہ سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت قبول نہیںکی جائیگی۔ سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام محکموں کے اعلیٰ افسران کو بلا کر احکامات جاری کریں۔سیکریٹری جنرل ایڈمسنریشن محمد علی کھوسو نے چیف سیکریٹری کے احکامات کے بعد مختلف محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں سندھ سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے افسران اور دیگر ملازمین کی حفاظت کیلئے ناکافی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں آگ بجھانے والے عملے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تشویش پائی گئی ۔صوبے میں سول ڈیفنس کا نظام ختم ہو چکا ہے ،اسکو بحال کرنے پر زور دیا گیا ۔ محمد علی کھوسو کی صدارت میں اجلاس میں محکمہ داخلہ ،ورکس اینڈ سروسز،اطلاعات ،بلدیات سمیت دیگر محکموں کے افسران کی شرکت ۔اجلاس میں تمام افسران کو اپنے محکموں کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کیلئے پلان تیار کر کے دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں