صدر میں ڈاکو شہری سے 80لاکھ چھین کر فرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکو شہری سے 80 لاکھ روپے چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
صدر میں جیولرز شاپ کے قریب ڈاکو شہری سے 80 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے ۔ایسی ہی واردات 26 جنوری 2026 کو کورنگی میں ہوئی تھی جہاں مسلح ڈاکو گھر سے 25 تولہ سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔