متوسط طبقے کے لیے کرایے کا مکان بھی پہنچ سے دورہوگیا
کراچی(این این آئی)کراچی میں گھر خریدنے کا خواب سالوں پہلے چور ہوچکا اور اب کرایے کے مکان یا فلیٹس میں رہائش بھی ناممکن ہو رہی ہے ۔
متوسط طبقہ بچوں کی فیس بھرے ، بجلی کے بھاری بل یا کچھ جمع کرے کہ گھر خرید ممکن ہو، مہنگائی کے وبال نے بمشکل فیس، راشن اور بجلی بل بھرنے کے قابل چھوڑا ہے ۔لہذا متوسط طبقے کو مکان خرید نے کا خواب ہی نہیں آتا، اب الارمنگ صورتحال یہ کہ کرایے کا مکان بھی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔ملاحظہ ہو گارڈن کے چھوٹے فلیٹس کے کرایے ، گلستان جوہر میں 120 گز کے گھر کے پورشن کا کرایہ 50 ہزار، اسکیم 33میں کرایہ بہت اوپر، حتیٰ کہ ٹوٹے پھوٹے پہلوان گوٹھ پر پی ایچ اے فلیٹس کا کرایہ 60 ہزار روپے ہے ۔ماہرین کے مطابق آسان قرض، لینڈ ریکارڈ میں بہتری، پرانی سرکاری رہائشی اسکیموں میں پانی بجلی گیس اور روڈ تعمیر کے ذریعے سے ہی مکان اور کرایے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ میں لانا ممکن ہے ۔