محمد اسلم سے متاثرین عظیم آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملاقات
کراچی (آئی این پی)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم نے کہا ہے کہ عظیم آباد سوسائٹی پر قابض لینڈ مافیا کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کرا رہا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات عظیم آباد سوسائٹی کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ نے عظیم آباد سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف متاثرین کی درخواست پر 20 اکتوبر 2025 کو سوسائٹی کے تمام معاملات پر حکم امتناعی جاری کیا، عدالت نے ناظر مقرر کیا اور حکم دیا کہ 3 ماہ میں الیکشن کرائے جائیں، لیکن لینڈ گریبر معزز عدالت کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ گرینڈ الائنس کے چیئرمین نے عظیم آباد سوسائٹی کے متاثرین کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔