کے الیکٹرک کا اعظم بستی میں سہولت کیمپ کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے ریکوری میں بہتری کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اعظم بستی میں سہولت کیمپ کا انعقاد کیا۔
1,500 سے زائد صارفین نے کیمپ کا رُخ کیا، جس کے نتیجے میں 76 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی ممکن ہوئی۔ان سہولت کیمپس کے ذریعے صارفین کو بلوں کی آسان اقساط پر ادائیگی ، میٹر سے متعلق امور اور نئے کنکشن کی درخواستوں پر موقع پر ہی رہنمائی اور سہولت فراہم کی جاتی ہے ، جس سے مقامی آبادی کو واجبات کی ادائیگی اور مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے ۔اعظم بستی کے علاقے میں کے -الیکٹرک کے تین فیڈرز موجود ہیں، جہاں صارفین پر واجبات 86 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔