مضرِ صحت شیشہ فلیورز کے خلاف ایکشن
کراچی (آئی این پی) درخشاں پولیس نے معمول کی گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت حقہ/شیشہ فلیورز فروخت کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلمان ولد فاروق کو گرفتار کیاملزم کے قبضے سے 20 عدد مضرِ صحت حقہ/شیشہ فلیورز برآمد ہوئے کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی دانش ولد عبدالغفار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔