منور جہاں منور کی کتابوں کی تقریب پذیرائی آج ہوگی

منور جہاں منور کی کتابوں کی تقریب پذیرائی آج ہوگی

کراچی (این این آئی)قرطاسِ ادب کے زیرِاہتمام اردو لغت بورڈ کے تعاون سے پیر(آج)کوایک اہم ادبی نشست کا انعقادکیاگیا۔

جس میں شعرا اور لکھاریوں کو کتابوں کے انتخاب، مطالعے کے سلیقے اور تخلیقی رہنمائی سے آگاہ کیا جائے گا۔ نشست میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ معیاری ادب ہی فکری بالیدگی اور تخلیقی نکھار کا اصل ذریعہ ہے ۔تقریب میں معروف شاعرہ منور جہان منور کی دو کتابوں آئینہ خیال اور امنگ کی تقریب پر تفصیلی اور بامقصد گفتگو کی جائے جبکہ ادب سے وابستہ افراد کو تنقیدی شعور، تخلیقی ذمہ داری اور مطالعے کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا نشست کے میزبان سید فرخ جعفری، شاہین جعفری اور فارینہ حیدر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں