ضلع جنوبی میں سرچ آپریشن،مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائسز سے جانچ پڑتال

ضلع جنوبی میں سرچ آپریشن،مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائسز سے جانچ پڑتال

کراچی (آئی این پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

 تھانہ بوٹ بیسن کی حدود شیریں جناح کالونی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او کلفٹن ایس ڈپی او درخشاں ایس ڈی پی او ڈیفنس نے کی جبکہ ایس ایچ اوبوٹ بیسن ایس ایچ او کلفٹن، چوکی انچارج شیری جناح نے لیڈیز اسٹاف ومتعلقہ پولیس نفری اور انٹیلی جنس اسٹاف کے ہمراہ فرائض انجام دیے کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر جامع چیکنگ کی گئی۔مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال جدید تلاش ڈیوائسز کے ذریعے کی گئی، جبکہ مختلف ہوٹلز چائے خانوں کی تلاشی لی گئی۔ 60 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔یہ ٹارگٹڈ آپریشن منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کے پیش نظر عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ضلع جنوبی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت موثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر ایسے آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں