کورنگی میں فری آئی ٹی کورسز کیلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

کورنگی میں فری آئی ٹی کورسز کیلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

پی وائی ایس ڈی پی کے تحت ٹیسٹ میں چار ہزار طلبہ و طالبات کی شرکت آئی ٹی نے شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا کردیا،نعیم شیخ،نجمی عالم،ڈپٹی میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی سربراہی میں پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام(پی وائی ایس ڈی پی) کے تحت فری آئی ٹی کورسز کے لیے تیسراانٹری ٹیسٹ عید گاہ گراؤنڈ کورنگی 3 نمبر میں منعقد ہوا۔ فری آئی ٹی کورسز کے لیے منعقد کیا جانے والا یہ تیسراانٹری ٹیسٹ انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں چار ہزار کے قریب طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹیسٹ کے اختتام پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے طلبہ کورنگی کا مستقبل ہیں اور ان میں بہت صلاحیت موجود ہے ہم کورنگی کے بچے اور بچیوں کو تعلیم دینے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم کا کہنا تھا آپ مستقبل ہو کورنگی کا، آپ لوگ پڑھوگے تو آگے بڑھوگے ۔ سید جنید احمد نے اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں آئی ٹی کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، دنیا میں زندگی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جہاں آئی ٹی کا استعمال نہ ہو۔آئی ٹی نے تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے ۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا جہاں دوسرے شعبوں میں آئی ٹی کا استعمال ہو رہا ہے وہاں حکومتی نظام میں بھی آئی ٹی کے ذریعے ای گورننس، شفافیت اور عوامی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے ۔آئی ٹی نے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، جیسے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں