حیدر آباد:16 ملزم گرفتار،جعلی کرنسی،اسلحہ،شراب برآمد

 حیدر آباد:16 ملزم گرفتار،جعلی کرنسی،اسلحہ،شراب برآمد

بھٹائی نگر ،حسین آباد، ہوسڑی ،حالی روڈ پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاںگرفتار شدگان میں مطلوب بھی شامل،تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 16 ملزم گرفتار، جعلی کرنسی، مسروقہ لیپ ٹاپ، چھینے گئے موبائل فونز، اسلحہ، پٹاخے ، شراب اور مین پوری برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راہوکی پولیس نے ملزم ہیرو ٹھاکر کو گرفتار کرکے 10 لٹر کچی شراب،بھٹائی نگر پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں ملزم راجیش عرف راجو کوہلی کو گرفتار کرکے 1 عدد تھیلا پٹاخے جبکہ ملزم شجاع الدین کو گرفتار کرکے ایک پستول برآمد کرلی۔مزید کارروائی کے دوران ملزموں اﷲ ڈنو مگسی، ماجد علی سنجرانی اور محراب بھٹی کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ حسین آباد پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں ملزم نبیل راجپوت کو گرفتار کرکے مسروقہ 6 عدد لیپ ٹاپ برآمد کرلیے۔

دوسری کارروائی میں مطلوب ملزموں بشیر عرف ببلو مغل، دلبر رند، شیراز سیال، فیصل کچھی اور صدام عباسی کو گرفتار کرکے واردات میں چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ۔ ملزم بشیر عرف ببلو، دلبر رند اور شیراز سیال کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ہوسڑی پولیس نے ملزم ولی محمد سولنگی کو گرفتار کرکے 10 لٹر کچی شراب اور فرار ملزم وسیم نوناری کے قبضے سے 10 لٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ حالی روڈ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں ملزموں غضنفر علی غوری اور وسیم چستی کو گرفتار کرکے قبضے سے چار سو مین پوری برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں ملزم ارسلان قائم خانی اور شان چانڈیو کو گرفتار کرکے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں