مضر صحت مصالحہ بنانے والے 5ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)شاہ لطیف پولیس نے پیر سرھندی گوٹھ کے قریب ٹی سی ایف اسکول میں قائم گودام پر چھاپہ مارکرمضر صحت مصالحہ بنانے والے 5 مبینہ ملزمان کو۔۔
گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8بوری گرم مصالحہ، 28ڈرم آدھے بھرے گیلا مصالحہ، 5خالی ڈرم اور پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا۔جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، عمر فاروق، رضوان، محمد یعقوب اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے سپلائی میں استعمال ہونے والامزدہ ٹرک نمبر 3583-JZکو بھی تحویل میں لے لیا۔