بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ بورڈ کااسٹال مرکز نگاہ

بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ بورڈ کااسٹال مرکز نگاہ

کراچی(سٹی ڈیسک)مائی کراچی نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا اسٹال عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اسٹال کا دورہ کیا۔

سندھ حکومت کے تحت کام کرنے والا یہ ادارہ صوبے کے نوجوانوں کو 400 سے زائد شعبوں میں فنی تربیت فراہم کر رہا ہے ۔ اس موقع پر بورڈ کے سیکرٹری منور علی مٹھانی، انجینئر تیمور سیال نے ادارے کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر دبیر ھکڑو اور دیگر افسران نے آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں