مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گلشنِ معمار، جھنجال گوٹھ میں اسکریپ یارڈ میں آگ لگ گئی۔۔۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور دو گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا۔ ملیر کورٹ کے احاطے میں رکھے فرنیچر میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ نیول کالونی بلدیہ ٹاؤن رہائشی عمارت کے نیچے قائم چپل کی دکان میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں