ماجو میں اوپن ہاؤس اور فائنل ایئر پروجیکٹس کی نمائش
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی میں آج (ہفتے کو)اوپن ہاؤس اسپرنگ 2026 اور فائنل ایئر پروجیکٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبا کو اعلیٰ تعلیم اور کیریئر پلاننگ سے روشناس کرانا ہے۔
اوپن ہاؤس کے دوران طلبا کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا جائے گا اور فیکلٹی ممبران سے براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ایونٹ میں مختلف ڈگری پروگرامز کے حوالے سے اکیڈمک اور کیریئر کونسلنگ کی جائے گی، جبکہ اسکالرشپس اور مالی معاونت سے متعلق تفصیلی معلومات بھی دی جائیں گی۔