دہشتگرد عناصر ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں،حسن بخشی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین آباد حسن بخشی نے اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں پیش آنے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عبادت کے دوران معصوم انسانوں پر حملہ اور کھلی دہشت گردی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ دراصل انسانیت، امن اور مذہبی اقدار پر حملہ ہے ۔حسن بخشی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، تاہم ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔چیئرمین آباد نے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔