کندھکوٹ:کھلے مین ہول میں گرکر 9 سالہ بچہ جاں بحق

کندھکوٹ:کھلے مین ہول میں گرکر 9 سالہ بچہ جاں بحق

قدیر میرانی 3روز قبل لاپتہ ہوا، ہفتے کو مین ہول سے لاش ملی، فضا سوگوارغریب آباد کے علاقے میں نوجوان کی خودکشی، لاش اسپتال منتقل کردی گئی

کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھکوٹ میں 9 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، قدیر میرانی 3 روز قبل لاپتہ ہوا، جس کی گزشتہ روز کھلے مین ہول سے لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ میں کھلے مین ہول بچوں کیلئے موت کا کنواں بن گئے ہیں ، 9 سالہ قدیر میرانی تین روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی ہفتے کے روز مین ہول سے لاش برآمد ہوئی ہے ، واقعہ کے بعد والدین غم سے نڈھال اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے ۔ شہریوں نے میونسپل انتظامیہ سے شہر بھر میں کھلے گٹروں پر فوری ڈھکن لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ معصوم قدیر کی المناک موت، پورا شہر اشکبارہے۔ دوسری جانب ورثہا کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کا دماغی توازن صحیح نہیں تھا۔

مستانے بچے کی لاش گھر پہنچنے کے بعد انتظامیہ اظہار ہمدردی کیلئے نہ پہنچی۔ دوسری جانب ایک اور واقعہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی ہے ، غریب آباد کے رہائشی نوجوان صدر سہریانی نے پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے ۔ ورثاء کے مطابق نوجوان نے خود کو کمرے میں بند کر کے پستول سے خود کو گولی ماری ہے ۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ، نوجوان کی لاش نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں