کورنگی میں مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو ہلاک،دو ملزمان فرار

کورنگی میں مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو ہلاک،دو ملزمان فرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی میں مشتعل عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر لہولہان کردیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں واردات کے بعد فرار ہونے والا ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل علاقہ مکینوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگا تاہم اس کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار3 ملزمان نے کورنگی ڈھائی نمبر میں کار سوار کو لوٹا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوئے تو کار سوار نے ان کا تعاقب کیا۔ کار سوار شہری نے فرار ونے والے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر انہیں گرادیا، جس کے بعد دو ڈاکو تو فرار ہوگئے تاہم ایک عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود علاقہ مکین اس قدر مشتعل تھے کہ انہوں نے اس پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی، جس سے وہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو سے ملنے والا اسلحہ کار سوار شہری اپنے ساتھ لے گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں