ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کا رفیق بشیر کے انتقال پر اظہارتعزیت
کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر اورسینئر صحافی رفیق بشیر کے طویل علالت کے باعث انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایک تعزیتی بیان میں مرکزی کمیٹی نے رفیق بشیر مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور رفیق بشیر مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکتا۔مرکزی کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔