رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا

رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا

کراچی(این این آئی)بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیا،رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیاگریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا،جماعت دہم کیلیے نیاگریڈنگ سسٹم سال2027 سے لاگو ہو گا۔۔۔

میٹرک میں پاس ہونے کیلیے کم ازکم نمبر40فیصدمقرر کیے گئے ہیں۔نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل کا تصور ختم، یوگریڈ متعارف کروادیا کردیا گیا،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائیگا، 40 فیصد سے کم نمبرلینے والے طلبہ U گریڈ کے حامل ہوں گے ،کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے ۔اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں