سندھ ہائیکورٹ:انسانی اسمگلنگ کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائیکورٹ:انسانی اسمگلنگ کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزمان اویس اور وسیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزمان اویس اور وسیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزمان نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرنے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف 2025 میں آف لوڈنگ کی شکایت پر انکوائری شروع کی تھی، ملزمان مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے ، ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ لاکھوں روپے بٹور رہے تھے ، ملزمان جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزہ دلوانے کا کام کررہے تھے ۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، ملزمان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ ہیں، ملزمان نے جن افراد کو بیرون ملک بھیج رہے تھے وزٹ ویزہ پر انکے پر اصل دستاویزات موجود تھیں۔ عدالت نے ملزمان اویس اور وسیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں