پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مرکزی پانی کی لائن میں موجود رساؤ ختم کرنے کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں فیز ون کی مرکزی 84 انچ قطر کی پانی کی لائن میں رساؤ کی نشاندہی ہوئی تھی۔۔۔
جس کے بعد تکنیکی جائزہ لینے کے بعد لائن کی فوری مرمت اور مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لائن میں موجود تمام لیکیجز کو ختم کرنے کے لیے پیر کی دوپہر 12 بجے مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ، جو بلا تعطل 24 گھنٹے جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں کام مکمل کیا جا سکے ۔ مرمتی کام کا مجموعی دورانیہ 96 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے ۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام میں واضح بہتری آئے گی ۔