دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی جاری ،کے الیکٹرک

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی  کی فراہمی جاری ،کے الیکٹرک

کراچی(سٹی ڈیسک)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن پر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

پمپنگ اسٹیشن کے 13 میں سے ایک فیڈر پر پیش آنے والے جزوی تعطل کو متبادل ذرائع سے بحال کر دیا گیا، جس کے بعد متاثرہ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی جاری رہی۔کے ڈبلیو ایس سی کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ فالٹ کی صورت میں متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر کارپوریشن کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے تاکہ فالٹ کی بروقت درستگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں