کراچی چڑیا گھر میں خصوصی بچوں کا داخلہ مفت

کراچی چڑیا گھر میں  خصوصی بچوں کا داخلہ مفت

کراچی(آن لائن)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ مفت کردیا گیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زو افسران کو احکامات جاری کردیے۔

 انہوں نے کہا کہ خوشیوں میں اسپیشل بچوں کی شمولیت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، تفریحی مقامات پر اسپیشل بچوں کی آمد باعث فخر اور خوشی ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو انکی ذمہ داری لینی چاہیے ، اسپیشل بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کیلئے روزگار، ہنر اور آگاہی کے منصوبے چلا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں