ایس جے اے کے تحت میڈی ایشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ جوڈیشل اکیڈمی (ایس جے اے ) نے انٹرنیشنل سینٹر فار اپروپریٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن اینڈ پریوینشن (آئی سی اے ڈی آر پی) کے اشتراک سے 9 فروری سے ایک جامع پانچ روزہ مصدقہ میڈی ایشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
40 گھنٹے کا پروگرام خصوصی طور پر سینئر سول ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، اور پرائیویٹ سیکٹر کی سرکردہ کارپوریٹ تنظیموں کے ان ہاؤس مشیرانِ قانون کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس معیاری تربیت کی سربراہی متبادل تنازعات کے حل کے شعبے کے ممتاز بین الاقوامی ماہرین کی فیکلٹی کر رہی ہے ۔ مرکزی ٹرینرز میں محمد صہیب، ڈاکٹر ندرت ای پاراچہ،صائمہ امین خواجہ، جیمز میکفیرسن اور ڈاکٹر شریف النقاہی شامل ہیں۔