افسران کودیانتداری کے ساتھ عوامی خدمت کرنی چاہئے ، فیصل عقیلی
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)تبادلہ شدہ کمشنر میرپورخاص کا پریس کلب کا دورہ، صدر پریس کلب نذیر احمد پنہور و دیگر نے مہمان کو سندھی ٹوپی اور اجرک گلدستے پیش کیے فیصل احمد عقیلی کا کہنا ہے۔
کہ سرکاری افسران کو اپنے پیشے سے دیانت دار رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی چاہیے میرپورخاص سے تبادلہ ہو کر جانے والے کمشنر فیصل احمد عقیلی نے میرپورخاص پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں تبادلے اور تعیناتیاں ہوتی رہتی ہیں تاہم سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص رہتے ہوئے عوام کی خدمت کریں، انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ایک پُرامن ڈویژن ہے ، یہاں کی زمین زرخیز ہے اور یہاں کے لوگوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔