ٹرمپ کاامن بورڈ عالم اسلام، فلسطین کیلئے نقصاندہ، صاحبزادہ زبیر

ٹرمپ کاامن بورڈ عالم اسلام، فلسطین کیلئے نقصاندہ، صاحبزادہ زبیر

فلسطینی عوام کے معاہدہ تسلیم کرنے تک مخالفت کرتے رہیں گے ، صدر جے یو پیاسلام آباد دھماکہ، بلوچستان بدامنی سے عالمی منظر نامے متاثر،اجلاس سے خطاب

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علما پاکستان (جے یو پی) کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس زوم پر آن لائن ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال، اسلام مخالف غیر شرعی قوانین کی منظوری، اتحاد اہلسنت، 28 مارچ یوم تاسیس جمعیت علما پاکستان اور رکنیت سازی مہم سمیت متعدد اہم مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صدر جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن بورڈ عالم اسلام اور فلسطینی عوام کے لیے نقصان دہ ہے ۔

جب تک فلسطینی عوام اور حماس اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے ، جے یو پی غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف امن کی باتیں ہو رہی ہیں، تو دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل ایران کوجنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی ظلم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ، جس کے بارے میں عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ امت مسلمہ کردار ادا کرے ۔پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے ۔ اسلام آباد میں حالیہ دھماکہ کے پی کے اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے عالمی منظرنامے کو متاثر کیا ہے ۔ مشرق وسطی میں حالات مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں اس وقت مسلم حکمراں متحد ہوں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں